حیدرآباد۔9اکتوبر (اعتماد نیوز) ریاستی وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راؤ نے آج کہا کہ بارش کتی وجہ سے ٹی آر ایس کے پلینری اجلاس اور پارٹی کے جلسہ عام کو ملتوی کیا جا رہا ہے۔ ٹی آر ایس کی
جانب سے اس سے ما قبل 18اکتوبر کو ایل بی اسٹیڈیم میں پلینری اجلاس ‘ 19اکتوبر کو پریڈ گرائنڈس میں پارٹی کے جلسہ عام کے لئے بڑے پیمانے پر تیاریاں کی جا رہی تھیں ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ بارش کی وجہ سے ہی ان دونوں پروگراموں کو ملتوی کیا جا رہا ہے۔